نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دو اہم سمریوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دو اہم سمریوں کی منظوری دیدی۔وزیراعظم نے شوگرایڈوائزری بورڈ کا کنٹرول وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی سے واپس لے لیا۔وزیراعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ وزارت صنعت کے ماتحت کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم نے ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ کا استعفی منظورکرلیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپٹی چئیرمین نیب کے استعفی کو کابینہ سے بھی منظورکروالیا گیا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی چینی کی پیداوار اورقیمت سے متعلق نااہلی پر فیصلہ کیا گیا۔اگست 2022میں شوگرایڈوائزری بورڈ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ماتحت کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے شوگرایڈوائزی بورڈ کو رولز آف بزنس شیڈول ٹو میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔1991میں قائم شوگرایڈوائزری بورڈ کو آج تک قانونی کورہی نہیں دیاگیاتھا۔