اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی مکمل تیاریوں کے بعد ملک بھر میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ دے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑنے صدر مملکت عارف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے خط میں عام انتخابات کیلئے6 نومبر 2023 کی تاریخ تجویز کرنے پر کہاکہ صدرمملکت نے الیکشن کی تاریخ تجویزکی ہے،جبکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کااختیارہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیبعد حلقہ بندیاں آئینی عمل کا حصہ ہیں،تاہم الیکشن کمیشن اپنی تیاریوں کی بعد جلدکوئی تاریخ دے گا، اگر تیاریوں کو عمل شیڈول کے مطابق چلتا رہا تو وسط جنوری سے ا?خر جنوری تک کوئی بھی تاریخ عام انتخابات کیلئے مقرر کی جاسکتی ہے۔اور نگران حکومت انتخابی عمل کو سپورٹ کرنے کیلئے مکمل کرنے کیلئے تیار ہے۔نگران وزیر اعظم نے کہا اسمگلنگ کی روک تھام میں ا?رمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا،ہم نیفوج کو جب بھی کسی مقصد کیلئے طلب کیا اس کے مثبت نتائج ا?ئے ہیں، اور ایسی تمام ایڈیشنل ذمہ داریاں فوج کی بنیادی ذمہ داریوں میں ا?تی ہیں، جب وہ اضافی بوجھ لیتے ہیں تویہ اس وقت کی فوجی قیادت کا پرائم اور سینٹرل فوکس بن جاتاہے،اور موجودہ ا?رمی چیف بھی اس میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں.
Load/Hide Comments



