اسلام آباد (آن لائن)سینئر رہنماء پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کے خط کا جواب دے چکا کہ تاریخ دینے کا اختیار ان کا نہیں،الیکشن کمیشن کی تاریخ کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، یہ شاید پی ٹی آئی کو مسئلہ ہوگا،ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن سے تاریخ کے اعلان کا ہے۔صدر کی جماعت کو کوئی مجبوری ہوگی جس پر انہوں نے تاریخ کا فیصلہ دے مار۔ مسلم لیگ ن کے ایک لیڈر نے فروری میں الیکشن کی بات کی ہے۔الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، صرف تاریخ دینے بارے تجویز دے سکتے۔سینئر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر کے خط پر پارٹی کا مؤقف نہیں دے سکتا، کیونکہ ابھی سی ای سی کا اجلاس ہونا باقی ہے۔میں اپنی رائے دے سکتا ہوں، جس کے تحت الیکشن کمیشن پہلے ہی صدر کے خط کا جواب دے چکا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کا نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے بھی الیکشن کمیشن سے تاریخ کا مطالبہ کیا ہے، کہ تاریخ دے دیں۔کائرہ نے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماء نے بھی فروری کی کوئی تاریخ کا ذکر نہیں کیا، وہ بھی فروری کا ہی بس کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تاریخ دینے کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں ہے، شاید پی ٹی آئی کو تنازع ہوگا،باقی جماعتوں میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



