اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی سے نہیں، ن لیگ، جی ڈی اے، متحدہ سے اتحاد ہوسکتا ہے،الیکشن سے نہیں بھاگ رہے 90دنوں میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، لیکن صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر عارف علوی نے تاریخ دی تو غیرآئینی اقدام ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیوایم، ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، لیکن پیپلزپارٹی سے نہیں ہوسکتا کیونکہ ابھی تک پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی لوگوں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں پرویزخٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں ان سے انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں، ٹھیک ہے انہوں نے اپنی جماعت سے متعلق فیصلہ کیا لیکن میں ان پر کتنا اعتبار کرسکتا ہوں؟ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں ہے،صدرعارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دی تو غیرآئینی اوربدنیتی ہوگی، الیکشن سے نہیں بھاگ رہے 90 دنوں میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، لیکن کیا الیکشن کرانے کیلئے ہم سپریم کورٹ کو اجازت دیں کہ وہ ہمیں شیڈول دے گا؟ کیا الیکشن کیلئے ہم صدر مملکت کو اختیار دے دیں کہ وہ شیڈول دے گا؟یہ اختیاربطور ادارہ الیکشن کمیشن کو ہے۔
Load/Hide Comments



