اگر سب چیزوں پر اتفا ق ہو جائے تو ڈیرھ ماہ تاخیر میں کوئی حرج نہیں،کائرہ

اسلام آباد(آن لائن) سینئر رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میں کہتا رہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی۔ کہا تھا کہ تاخیر کی ایک وجہ ہو سکتی ہے کہ مردم شماری نوٹیفائی ہو جائے تو مسئلہ آسکتا ہے۔ذاتی رائے ہے کہ اگر سب چیزوں پر اتفا ق ہو جائے تو ڈیرھ ماہ تاخیر میں کوئی حرج نہیں۔سینئر رہنماء پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہ شیڈول تھا کہ مردم شماری کا کام پہلے ہو جائے گا اور حلقہ بندیاں بھی ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ بائی چانس یہ دونوں کام ایک وقت میں قریب آکر ہوئے۔حلقہ بندیوں کے لئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔16ماہ کی حکومت میں 15جماعتیں اکٹھی بیٹھی تھیں مل کر حکومت چلائی۔