پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ان برگر بچوں کو بتائیں کہ ہمارے پاس جو دل کا مفت علاج ہوتا ہے وہ کسی کرکٹر نے نہیں بلکہ شہیدوں کی پارٹی نے کیا ہے، ممی ڈیڈی والی جماعت ٹک ٹاک پر مصروف رہتی ہے، ہمارے لوگ عملی کام کرتے ہیں،ہمارے کچھ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم نہ ماضی میں الیکشن سے بھاگے ہیں نہ ابھی بھاگیں گے۔ وہ لطیف آباد میں فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت سے پی ٹی آئی کا مقابلہ کروں گا، ملک بھر میں کٹھ پتلی سیاستدانوں کا صفایا کریں گے، نالائق وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد میں بھی آپ نے میرا ساتھ دیا ہے۔ ان سے پوچھا جائے جو لندن سے اس شہر کو چلاتیتھے ان سے پوچھا جائے۔انہوں نے کہاکہ دوسری جماعتوں اور پیپلزپارٹی میں کارکردگی کا فرق ہے، کردار کشی کا ایک ہی حل ہے کہ میں عوام کے پاس جاؤں، انہوں نے کہاکہ ہمارے کچھ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم نہ ماضی میں الیکشن سے بھاگے ہیں نہ ابھی بھاگیں گے، جب آپ الیکشن سے بھاگتے ہیں تو کوئی اور آکر جگہ لے لیتا ہے۔ جب آپ ڈر گئے تو مرگئے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی ڈکشنری میں بھاگنا نہیں ہے، ہم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کا حیدرآباد سے صفایا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے جناح ہاؤس او ر9مئی کا واقعہ کیا انہیں پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپ سے نہیں ڈرتے ہم آپ سے مقابلے کیلئے تیار ہیں ہم کٹھ پتلی سیاستدانوں کا صفایا کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے لے کر کشمیر تک ملک کے عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں، اس شہر کو پانی کے جب بھی منصوبے ملے وہ پیپلزپارٹی نے دیئے۔ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ان برگر بچوں کو بتائیں کہ ہمارے پاس جو دل کا مفت علاج ہوتا ہے وہ کسی کرکٹر نے نہیں بلکہ شہیدوں کی پارٹی نے کیا ہے، ممی ڈیڈی والی جماعت ٹک ٹاک پر مصروف رہتی ہے، ہمارے لوگ عملی کام کرتے ہیں، یہ پروپیگنڈہ کرتے ہیں صرف پنجاب میں بسیں چلاتے ہیں لیکن ہم بسیں امیروں کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کیلئے چلاتے ہیں،غریب آدمی کو اپنے کام پر پہنچانے کیلئے سستی بسیں چلانے کاپلان بنایا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم نے ایم کیوایم کے پاؤں پکڑے ہر کوشش کی کہ بلدیاتی الیکشن لڑیں لیکن وہ ڈر گئے اور ان کے ڈر کی وجہ سے ان کے دو حلقے پی ٹی آئی نے لے لئے۔تقریب سے سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو، سابقہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، جام خان شورو، میئر کاشف شورو نے بھی خطاب کیا.