اسلام آباد(آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر علوی کی ایکسٹرا اننگ شروع ہو چکی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی کی صدارت کا سورج غروب ہو چکا اور اب ان کی ایکسٹرا اننگ شروع ہو چکی ہے۔ امید ہے وہ اپنے پانچ سالہ دور بالخصوص آخری مہینوں میں کئے گئے غیر مقبول غیر متوازی اور غیر آئینی فیصلوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے اور ماضی کے بر عکس آئین، قانون اور ریاستی اداروں سے کم آہنگ ہو کر قوم کے وسیع تر مفاد پر مبنی فیصلوں کے ذریعے اپنے آپ کو ایک جماعت کی بجائے پورے ملک کا صدر ثابت کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایکسٹرا اننگ ان کے لئے امتحان میں دئے گئے ایکسٹرا ٹائم کی صورت ہے۔
Load/Hide Comments



