اوکاڑہ (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے جس الہ دین کے چراغ سے مہنگائی،بیروز گاری کا خاتمہ کرنا ہے،وہ کہاں ہے؟۔موجودہ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے عوام کا سمندر نگران حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 183 رائے عتیق کھرل کے الیکشن آفس کا افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحقنے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوامی طاقت سے انقلاب برپا کردے گی اور عوام کے سمندر کا رخ اسلام آباد موڑ دیں گے، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ تاکہ ملک کو مدینہ منورہ جیسی فلاحی ریاست بنایا جاسکیں، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے ہوتے ہو ئے ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک بچانے کے لیے عوام کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا، جھوٹے دعوے کرنیوالے سابق حکمران قوم سے معافی مانگنی چاہئے،جماعت اسلامی مہنگائی کے خاتمے،بے روزگاری اور عوام کے حقوق کے لئے تحریک چلائے گی اور ہر مظلوم کی آواز بنے گی۔ نگران حکومت بھی مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے.
Load/Hide Comments



