اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے،کوئی بھی معاشرہ شرح خواندگی میں اضافے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کا تقاضہ ہے،مالی سال 23-2022 میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے خطیر فنڈز مختص کی گئی ہیں۔ خواندگی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے کوئی بھی معاشرہ شرح خواندگی میں اضافے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے تعلیم کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کا تقاضہ ہے پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت حکومت پر لازم ہے کہ وہ 5 سے 16سال تک کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 23-2022 میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 37.3 فیصد کا اضافہ کیا پارلیمنٹ نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹیوں کے قیام کے حوالے سے متعد بلز منظور کیے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان راولپنڈی کے قیام سے خطے کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے ملک میں تعلیم کا فروغ اور شرح خواندگی کو سو فیصد تک لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے پاکستان تعلیمی میدان میں پائیدار ترقی کے ہدف ایجنڈا 2030 پر عمل پیرا ہے ملک میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اسکول سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments



