صدارتی عہدے کے 5سال مکمل ہونے پر فواد چوہدری کا عارف علوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صدارتی عہدے کے 5سال مکمل ہونے پر صدر عارف علوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عارف علوی نے اپنی صدارت کے 5 سال مکمل کر لیے،مشکل وقت کے باوجود عارف علوی کا مرتبہ بلند رہا۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے عہدے کی عزت اور وقار کو بحال کیا،عارف علوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔