ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے بادشاہ، شاہ رْخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے ابرام کی وجہ سے ایکشن فلموں کا انتخاب کرتے ہیں۔شاہ رخ خان آج اپنی ریلیز ہونے والی نئی ایکشن فلم جوان کے ساتھ ایک بار پھر اپنے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلم نے ریلیز سے قبل ہی متعدد ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رْخ خان کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایکشن سے بھرپور فلمیں اپنے بچوں کو متاثر کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اْن کا سب سے چھوٹا بیٹا ابرام اْن کی ایکشن فلموں کو بے حد پسند کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہلکے پھلکے، پیار محبت کے موضوع چھوڑ کر لڑائی، جھگڑے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں سائن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس عمر میں اْنہیں ایکشن سین کرتے ہوئے دیکھ کر اْن کے بچے آریان، سہانا اور ابرام اْنہیں کول قرار دیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ میں اسپینڈیکس میں اچھا نہیں لگتا تو بس میں نئی فلم میں پٹیاں باندھ کر نئے روپ میں آ گیا۔
Load/Hide Comments



