اسلام آبا د(آن لائن)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت تجارت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں برآمدات بڑھانے،سمگلنگ کی روک تھام اورسرحدی نگرانی سے متعلق اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو وزارت تجارت کی جانب سے بریفنگ تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو بریفنگ میں ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے مختلف مجوزہ حکمت عملیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیاجبکہ بریفنگ میں وزارتِ تجارت کی جانب سے ملک میں سمگلنگ کے سد باب کے لیے ممکنہ حکمت عملیاں پیش کی گئیں جبکہ تجارتی سامان کی بہتر سکیننگ اور معائنہ کی استعداد بہتر بنانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں،بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت ہونے والی تجارت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا،اجلاس میں ملک میں سمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور قانونی راستوں سے تجارت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات زیر بحث آئے جبکہ وزیراعظم نے ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز حکام کو غیر منظم سرحدی راستوں پر نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments



