عام انتخابات 2024کو مانیٹر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات 2024کو مانیٹر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)عام انتخابات 2024کو دیکھنے کیلئے الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، ذرائع کے مطابق غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق بھی بنایا جا چکا۔الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول جاری کرتے ساتھ ہی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ عام انتخابات میں بھی انتخابات کا شیڈول جاری کر کے دعوت نامے بھجوائے گئے، ذرائع الیکشن کمیشنالیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے کارڈ جاری کرے گا، غیر ملکی مبصرین کے لیے خصوصی سیکورٹی فیچرز والے کارڈز بھی تیار کیے جا چکے ہیں۔غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو پولنگ سٹیشن کے اندر رسائی دی جائے گی۔غیر ملکی مبصرین ووٹوں کی گنتی کا شفاف عمل اور رزلٹ کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔