سینیٹ توانائی کمیٹی: بجلی ریلیف سے متعلق سفارشات مسترد،عوام کو فوری ریلیف کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ توانائی کمیٹی نے بجلی بلز میں ریلیف سے متعلق توانائی ڈویژن کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے حکومت سے انسٹالیشن مشنری کی مد میں اربوں ڈالر وصول کرنے والی آئی پی پیز کی تفصیلات فراہم کرنے فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی چھان بین کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز: سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت توانائی سمیت این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملے پر غور کیا گیا اجلاس میں کمیٹی اراکین نے سیکرٹری توانائی اور چیئرمین نیپرا کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا کو طلب کر لیا اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ بجلی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا نیپرا چیئرمین کیوں غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں اس موقع پر کمیٹی اراکین نے کہاکہ باقی ایجنڈا مؤخر کر دیں بلز کا ایجنڈا سر فہرست رکھا جائے اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کے حکام نے بتایا کہ بجلی بلز میں اضافے کے بعد کے ای تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں اور بجلی کی تنصیبات کی حفاظت پر اجلاس ہو رہے ہیں کمیٹی اراکین نے کہاکہ اس وقت بجلی بلز میں اضافے کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ملک سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے جبکہ نیپرا اور توانائی ڈویڑن غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن سینیٹر فدا محمد نے استفسار کیا کہ کے الیکٹرک کا سی ای او کہاں ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ اجلاس میں کہا تھا کہ اگر کے الیکٹرک کے سی ای او نہ آئے تو ہم سمن جاری کریں گے انہوں نے کہاکہ آپ بتائیں ان کو کس طرح بلائیں اگر وہ عزت و آبرو کے ساتھ آنا چاہتے ہیں تو ایک موقعہ اور دے دیتے ہیں ہمیں وہ تاریخ دیں جس دن وہ آئیں گے انہوں نے کہاکہ وہ تو سارا دن کو گورنر ٹیسوری کے ساتھ ہوتا ہے جو کچھ بھی نہیں ہے کمیٹی کے رکن سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ملک میں بجلی کا جو بحران ہے اس موقع پر توانائی کے شعبے کے لیڈرز کو خود یہاں موجود ہونا چاہیے اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نے کہاکہ بجلی بلوں پر نگران وزیراعظم نے کل دو اجلاس کئے ہیں جبکہ آج بھی اس حوالے سے تین اجلاس ہوں گے حکام نے بتایاکہ پنجاب میں اوسط فی گھنٹہ 911 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوتی ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اس ڈیٹا کا بریک اپ دیں اور کمیٹی کو بتائیں کہ کس پلانٹ سے کتنی بجلی حاصل ہو رہی ہے جس پر حکام نے بتایاکہ اس کی تفصیلات بھی بعد میں بتا دیں گے انہوں نے بتایاکہ گزشتہ مالی سال ملک میں اوسط یومیہ بجلی پیداوار 14 ہزار 781 میگاواٹ رہی جبکہ ملک کی طلب 30 ہزار میگاواٹ ہے اورعترسیلی نظام کے ذریعے 26 ہزار میگاواٹ فراہم کی جا سکتی ہے انہوں نے بتایاکہ ملک میں بجلی پیداواری صلاحیت 44 ہزار میگاواٹ ہے توانائی ڈویڑن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ صرف ان صارف کو پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرتے ہیں جس کے یونٹ چھ ماہ کیلئے 200 سے کم رہیں جس پر کمیٹی کے رکن سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ یہ افسران ذہانت ہے مگر اس سے غریب کو ریلیف نہیں ملتا ہے غریب آدمی کیلئے کم والا ٹیرف رکھیں ایک ماہ اگر بل زیادہ ہو جائے تو اس پر زیادہ ٹیرف نہ عائد کیا جائے: کمیٹی نے غریب صارفین سے دو سو یونٹ سے زائد استعمال پر اضافی یونٹ پر اضافی ٹیرف لینے کی سفارش کر دی چیرمین کمیٹی نے کہاکہ غریب صارفین کے چند یونٹ اضافی ہونے پر ریگولیر ٹیرف نہ عائد کیا جائے انہوں نے کہاکہ توانائی ڈویژن نے بجلی چوری روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا توانائی ڈویڑن کی ذیلی کمپنیوں کے افسران شاہانہ زندگی گزارتے ہیں شہروں میں ائیر کنڈیشنڈ بغیر بجلی بل ادا کئے چلائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ میں بجلی کی کھلی چوری ہو رہی ہے اور بجلی کمپنیوں کا عملہ ملوث ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں لا بھی ہے اور لاقانونیت بھی ہے لاڑکانہ میں 82 کروڑ روپے کی سٹی بیکری کی تو تحقیقات کروائیں آپ کا عملہ کرپشن کرتا ہے اور انکو کوئی نہیں پوچھتا ہے اس موقع پر کمیٹی نے وزارت توانائی کی جانب سے بجلی ٹیرف کے حوالے سے دی جانے والی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو بلز کی بنیاد پر رعایت دینے کی سفارش کی اجلاس میں چیرمین کمیٹی نے این ٹی ڈی سی حکام کو 256کے وی داسو ٹرانسمشن لائن کے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کے ٹینڈر کینسل کرکے کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی چیرمین کمیٹی نے کہاکہ این ٹی ڈی سی بورڈ معاملے پر فوری میٹنگ طلب کریں .