آرمی چیف پاکستان کی مدد اور بہتری چاہتے ہیں،سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب جماعتیں مسئلہ نہیں، ملک کسی اور ڈائریکشن جا چکا ہوتا،عوام بھی بے حس ہو چکے ہیں۔پاکستان میں بحران سیاسی لوگوں کی وجہ سے ہے،کرپشن کرنے والے آج بھی اقتدار میں ہیں۔آرمی چیف پاکستان کی مدد اور بہتری چاہتے ہیں۔ہم نے نئے اور پرانے پاکستان کے بیچ میں عجیب پاکستان میں پھنس گئے ہیں۔ہم آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کی تلوارہمیشہ سر پر لٹکتی رہتی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان سیاسی جماعتوں کو قبول نہیں کرنا چاہئے ہم آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کی تلوارہمیشہ سر پر لٹکتی رہتی۔تاجروں نے 1400 ارب روپے ٹیکس دینا ہے600 ارب کا دیا ہے۔جانے واولے اور آنے والے چیف جسٹس کے 10دن اہم ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا ہے ہے کہ ہم نے نئے اور پرانے پاکستان کے بیچ میں عجیب پاکستان میں پھنس گئے ہیں۔عجیب پاکستان سے نکالنے کیلئے کچھ عجیب کام کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو سرمایہ کاری سے مطلب نہیں ہے۔اب جماعتیں مسئلہ نہیں ہیں کیونکہ ملک کسی اور ڈائریکشن میں جا چکا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن میں نظر نہیں آرہے۔