لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ دوستانہ ماحول میں ہونا خوش آئند ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے 43 سالہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے علیحدہ رکھا جانا چاہیے، پیار اور محبت کا پیغام دیا جانا ہی بہتر ہوگا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ دوستانہ ماحول میں ہوا جو بے حد خوش آئند بات ہے، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی بہتر ہوسکتے ہیں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کررہی ہے، نیپال اور بھارت کے خلاف مجموعی کارکردگی غیر معمولی رہی تاہم اگلے میچز میں بھی بیٹنگ اور بولنگ کے عمدہ امتزاج کو برقرار رکھنا ہوگا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سپنرز کو بھی کچھ زمہ داری دکھانی ہوگی، پیسرز کی طرح شاداب اور نواز کو وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔
Load/Hide Comments



