رانا ثناء اللہ خا ن آئندہ ہفتے نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن جائیں گے

فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خا ن آئندہ ہفتے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کیلئے لندن جائیں گے اور میاں نواشریف کی وطن واپسی کے آئندہ 2024میں متوقع جنرل انتخابات کے سلسلہ میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں آئندہ ہفتے لندن جارہے ہیں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنیپاکستان واپسی کے جنرل انتخابات کے سلسلہ میں معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اہم اجلاس لندن طلب کیا ہے جس میں رانا ثنائاللہ، خواجہ آصف خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم رہنماؤں شرکت کیلئے لندن جارہے ہیں گے یاد رہے کہ سابق وریز اعظم مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلے ہی لند ن میں موجود ہیں اجلاس میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔