پی ٹی آئی چیئرمین اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک دشمنی کے بعد اسلام دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں،عطا اللہ تارڑ

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنی سیاست بچانے کے لئے ملک دشمنی کے بعد اسلام دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں،پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کے خلاف،ریاست کے خلاف عدالت میں جارہے ہیں۔آپ نے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے 9مئی کے واقعات کئے، جو ادارہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے کھڑا ہے اس پر حملہ کیا ہے، جس کا دشمن بھی بر ملا اظہار کررہے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمیں سوٹ کرتا ہے۔ اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالت میں لے جایا جارہا ہے اور بڑے فخر اور ایسے شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا گیا ہے جو ملعون، شاتم رسول سلمان رشدی کا وکیل ہے، بیرسٹر جیفری رابرٹسن نے سلمان رشدی کو اپنے گھر میں پناہ د ی، اس کے اسرائیل سے روابط ہیں، اس نے ترکی کے خلاف کتاب لکھی،بھارت کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف رپورٹس شائع کیں،اہم شخصیات کی دہائیوں پہلے کی گئی بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ آپ اسرائیلی لابی کے آدمی ہیں اور آپ کو پلانٹ کیا گیا ہے تاکہ آپ بطور فتنہ اس ملک میں تباہی وبربادی کرکو ذمہ داریاں دی گئی ہیں اورپی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بڑے فخر اور ناز سے ٹوئٹ کیا گیا کہ جیفری رابرٹسن کو عالمی عدالتوں میں اپنا وکیل مقرر کرتے ہیں جبکہ بیرسٹر جیفری رابرٹسن کی لاء فرم نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ عالمی عدالتوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی کے لئے انہیں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ آپ اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں،عالمی عدالتوں میں دو ممالک کے تنازعات جاتے ہیں اور اس کے لئے بھی ان کی رضا مندی ہوتی ہے، پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کے خلاف،ریاست کے خلاف عدالت میں جارہے ہیں.