لاہور(آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی نے حلقہ بندیوں کے دورانیے میں کمی کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے جلد انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیا ن میں علیم خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت خوش آئند ہے، بہتر حل نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، جلد انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، بہتر ملکی مستقبل اور معیشت کیلئے عام انتخابات سے متعلق ابہام دور ہونے چاہئیں۔صدر آئی پی پی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کی بنیاد پر عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
Load/Hide Comments



