تعجب کی بات چیئرمین پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کا مقدمہ لڑنے والا وکیل کرلیا، مریم نواز

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدو چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کتنے تعجب کی بات چیئرمین پی ٹی ا آئی نے اپنی نمائندگی کرنے کے لئے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا یہی چئیرمین پی ٹی آئی کا دوہرا چہرہ ہے، پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل، سلمان رشدی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔مریم نواز نے مزید کہا اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟ منافقت کی بھی حد ہوتی ہے۔