اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے موقف ہے کہ90دن کے اندر الیکشن ہوں۔سمجھ نہیں آتی چند جماعتیں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔ن لیگ کی خواہش ہے نواز شریف آئیں اور انتخابی مہم چلائیں۔نشستیں بڑھانے کیلءآئینی ترمیمی چاہئے جو ابھی ممکن ہی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں نشستیں بڑھانے کا ذکر نہیں تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کے شیڈول پر غور کریں گے۔ پی پی کو یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کریں گے۔سی ای سی میں الیکشن کی صورتحال پر فیصلے کئے جائیں گے۔آئین الیکشن کیلئے90دن سے زائد کی مدت نہیں دیتا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا ہر الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ہونگی۔حلقہ بندیوں کی صورت میں اسمبلی میں نشستیں بڑھانا ہوں گی۔کچھ جماعتیں کیوں چاہتی ہیں پہلے حلقہ بندیاں ہوں۔
Load/Hide Comments



