نیب کی لیک کی گئی فرضی رپورٹ کوحقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے، مونس الہی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے نیب کی لیک کی گئی فرضی رپورٹ کوحقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ مونس الہی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف نیب کی لیک کی گئی فرضی رپورٹ حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ ہے،تمام معاملات میں شفافیت کو اپنایا، مریم نواز کی طرح کیلبری فونٹ کا کوئی جھوٹا دعویٰ نہیں ہے: نیب کے جھوٹے الزامات کی واضح تردید میری انکم ٹیکس ریٹرنز سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے اثاثوں کی منی ٹریل اور سورس موجود ہے جو کہ میری ٹیکس ریٹرن میں واضح نظر آ رہا ہے،نیب انویسٹی گیشن افسر نے بھی احتساب عدالت میں اس کی گواہی دی تھی،نیب کے انویسٹی گیشن افسر نے تمام املاک کی خود چھان بین کی اسے کہیں کسی بے قاعدگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا لہٰذا اس کیس کو کلوز کر دینا چاہئے.