ہم روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اور ججز ایک پیج پر ہیں،مولانا غفوری حیدری

قلات (آن لائن) جمعیت علما اسلا م کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اور ججز ایک پیج پر ہیں، ماضی میں بھی ایسے فیصلے صادر ہوئے جس میں انصاف دور دور تک نظر نہیں آئے چیف جسٹس ملزم کے ساتھ کھڑا ہے ایسا منصف جو خود فیصلے کرے اور فریق بھی بنے تو وہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے ہیں چیف جسٹس کے لیئے تمام ملزمان برا بر ہوتے ہیں عام انتخابات وقت پر ہونی چاہئے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے عام انتخابات شفاف غیر جانبدارانہ منعقد کرانہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے آنے والے عام انتخابات میں وہ جمعیت کے کارکنوں کی خواہش پر قلات یا کوئٹہ سے الیکشن لڑینگے جمعیت علما اسلام نے اپنے تمام اضلاع کو اختیار دیا ہیکہ وہ اپنے ضلعکے مطابق سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسمنٹ کرسکتے ہیں جمعیت علما اسلام سندھ کے امیر پیر سائیں عبدالصمد ہالیجوی شریف کی رحلت سے جمعیت کے کارکنان کوشدید صدمہ پہنچاہے اللہ تعالی ان کی درجات بلند فرمائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ جامعہ شاہ ولی اللہ کوہنگ اور المرکز اسلامی قلات میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے رہنما ؤں مولانا نظام الدین نیچاری حافظ ابراہیم لہڑی حافظ خورشید مدنی حافظ قاسم لہڑی مولانا عبدالرحمان پندرانی عبدالقدوس عباسی ملا محمد نواز زہری اور دیگر بھی موجود تھے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاعام انتخابات وقت پر صاف وشفاف آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہیئے الیکشن وقت پر نہ ہونے سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ عوام اپنی قیادت خود منتخب کرے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے اس لیئے ضروری ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہونی چاہیئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت عام انتخابات کے لیئے اپنی تمام اضلاع کو اختیارات دیئے ہے کہ وہ اپنے طور پر کسی سیاسی جما عت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کے کارکنوں کی خواہش ہے کہ اس بار وہ قلات سے الیکشن لڑیں مگر اسکا فیصلہ جماعت کریگی .