اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ستمبر کے پہلے ہفتے کینیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ 3 روز پر مشتمل ہو گا، نگران کابینہ کے اراکین، مشیر اور معاونین خصوصی بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دورہ کینیا کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے.
Load/Hide Comments



