کراچی(آن لائن)ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں اور نرخوں میں اضافہ عوام کی پہنچ سے باہر نکل چکا ہے، لوگوں میں تیزی سے بغاوت کا رحجان آرہا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ملک تیزی سے انارکی کی جانب جا رہا ہے، بجلی کے بل نچلے طبقوں کی پہنچ سے آگے نکل گئے ہیں جبکہ اپر مڈل کلاس طبقے کیلئے بھی اب بجلی کے بل بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 13 قسم کے ٹیکسز شامل ہیں، 2 ہزار کے بل میں 33 سے 48 فیصد ٹیکس لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس جو بل آرہے تھے اب وہ بل ادا نہیں ہوں گے، عوام بجلی بلوں پر پہلیہی ٹیکس دے رہے تھے اور اب مزید اضافہ ہوگیا، یہی حالات رہے تو ریاست میں کئی ریاستیں بنیں گی۔
Load/Hide Comments



