لندن(آن لائن)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق 15اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق رائے کیلئے شریف فیملی کا لندن میں اجلاس میں ہوا ۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف،قائد ن لیگ نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر ارکان بھی شامل تھے۔اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حتمی تاریخ پر بات چیت کی گئی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں شریک ارکان کو یہ مشور ہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کی بجائے اکتوبر کے وسط میں وطن واپس پہنچیں۔نوا ز شریف کی وطن واپسی پر ملک بھر میں بڑے بڑے جلسے منعقد کئے جائیں گے۔یاد رہے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments



