اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عبا سی نے کہا ہے کہ ہمیں فکر نہیں کہ آج ہمارا ملک کہاں کھڑا ہے،ہمارے ملک کے حالات مشکل ضرور ہیں ناممکن نہیں ہیں،ہم 20 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھا دیں تو حالات بہتر ہو جائیں،ڈالر اب 250 تک نہیں آئے گا۔ہمیں اپنے کاروبار کو بڑھانا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے کہا گیا کہ ایوارڈ کا ایک پروگرام ہے اس میں آئیں میں نے کہا ہم ایوارڈ کے مستحق نہیں ہیں۔چودہ اگست کو جن لوگوں کو ایوارڈ دئیے گئے خود وہ کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں کیوں ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا حکومت کی طرف مت دیکھا کریں حکومت کچھ نہیں دیتی۔زمین لیز پر دینی چاہیے مالکیت پر نہیں دینی چاہیے۔زیادہ سے زیادہ انڈسٹریز لگانی چاہیں۔خرابی پولیٹیکل لیڈر شپ میں ہے۔ائیر دنیا کا سب سے مشکل کام ہے وہ چل رہا ہے۔بجلی تین گناہ ریٹ پر چوری ہوتی ہے۔جس ملک میں سیاسی انتشار ہو وہ ملک نہیں چل سکتے۔جب تک تمام سیاسی لیڈر شپ اکٹھی نہیں بیٹھتی یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
Load/Hide Comments



