اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات سے متعلق اپنی تجاویز د پیش کرتے ہوئے حلقہ بندیاں جلد از جلد مکمل ،انتخابی فہرستیں از سر نو مرتب کرنے اور انتخابا ت میں پیسوں کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رہنماء ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کا کروانے کا پابند ہے، ایسا سسٹم بنا رہے ہیں جس سے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے دوران کی شکایات کا ازالہ ہو گا، الیکشن کمیشن نے تجاویز پر یقین دہانی کرائی ہے ۔تفصیل کے مطابقجمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی سربراہی میں چیف الیکشن کمشنر سے ان کی دعوت پر ملاقات کی۔ وفد میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،عطاء تارڑ اور سابق سینیٹر زاہد سرفراز شامل تھے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے آنے والے انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے تجاویز رکھی ہیں انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے تجاویز دی ہیں اسی طرح انتخابات میں پیسوں کے بے دریغ استعمال کو روکنے کے حوالے سے بھی یہ تجویز دی یہ کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو سخت کیا جائے انہوں نے کہاکہ پیسوں کے استعمال کی وجہ سے سیاسی کارکنوں کیلئے انتخابات لڑنا مشکل ہوچکا ہے اور یہ ضروری ہے کہ انتخابی عمل کو پیسوں سے محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے گذشتہ انتخابات میں استعمال ہونے والے آر ٹی ایس سسٹم پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آنے والے انتخابات کیلئے خودکار نظام کا بندوبست کیا جارہا ہے جوکہ مکمل طور پر شفاف نظام ہوگا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل کے دوران نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انتخابات کے دوران انتہا پسندی،فرقہ واریت اور لسانیت پر مبنی نعروں اور تقاریر کی روک تھام کی جاسکے اور انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور شرکت کے یکساں مواقع مل سکیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں خواتین کے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھی تجاویز دی ہیں اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ انتخابی فہرستوں میں نئے ووٹرز کا اندراج بھی شروع کیا جائے اور اگلے عام انتخابات کیلئے ایک ایسی ووٹر لسٹ تیار کی جائے جو مکمل طو رپر یکساں ہوایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ چودہ دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرلی جائیں۔ آئین اور قانون الیکشن کمیشن کو مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرانے کا پابند بناتا ہے اور حلقہ بندیوں کے بعد 54روز کے آئینی مدت میں انتخابات کرانا ضروری ہیں اور یہ فیصلہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلا س میں چاروں صوبوں اور وفاق کی جانب سے متفقہ طور پر کیا گیا تھا.
Load/Hide Comments



