چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے پاکستان میں آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرو ادی۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ۔ امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنر سے ہونیوالی ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ امریکی سفیر نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔