اٹک (آن لائن)پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک درخواست دی ہے، یہ ان کا حق ہے کہ جہاں ان کی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں وہاں ان کو پیش کیا جائے، ان کو عوام سے دور رکھنے کے لئے عدالتوں سے بھی دور رکھا جا رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے بتایا کہ انکی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی، انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی نے کہا کہ مجھے جیل میں پڑھنے کا موقع ملا ہے، جو عام حالات میں نہیں ملتا تھا، میں نے انگلش ترجمے میں تقریباً قرآن پاک ختم کر لیا ہے۔ بابراعوان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ابن خلدوم، عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ حکومت کے بارے میں پڑھا ہے اور پاکستان کے بارے میں بھی پڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لئے یہ چند دن ہو ئے ہیں اگر ساری زندگی بھی رہنا پڑے تو رہوں گا مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ بابراعوان نے کہا کہ آج ان کے کہنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک درخواست دی ہے، یہ ان کا حق ہے کہ جہاں ان کی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں وہاں ان کو پیش کیا جائے، ان کو عوام سے دور رکھنے کے لئے عدالتوں سے بھی دور رکھا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments



