پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو ان لوگوں نے شور کیا جو پانی چوری کرتے تھے، بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی(آن لائن) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو ان لوگوں نے شور کیا جو پانی چوری کرتے تھے، بلاول بھٹو کی سربراہی میں اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرینگے، یہاں کی انتظامیہ کو شاباش دینا چاہتاہوں کہ انہوں نے اختیارات کا رونا نہیں رویا، ایک ایک جیالا کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، جو وعدہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کیا ہے اسے پورا کرینگے،ہم سب کو ایک فیصلہ کرنا ہے کہ اس شہر میں خدمت کی سیاست کرنی ہے، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مدینہ کالونی کورنگی میں خلفائے راشدین فیملی پارک کا افتتاہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ٹاؤن کے چیرمین نعیم شیخ، پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ، ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی یوسی آٹھ کے چیئرمین احمد رضا، جانی میمن، مقامی رہنما اور متعلقہ افسران بھی ا ن کے ہمراہ تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورنگی کی عوام کا دیرینہ صفائی کا مسئلہ حل کردیا ہے، اب یہاں سالڈ ویسٹ کی گاڑیاں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی، کورنگی کی انتظامیہ نے یہ ثابت کردیا کہ کورنگی کی عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے کسی پارک میں شادی بیاہ کی تقریب ہو رہی ہے بتائیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، صبح جہانگیر پارک صدرکا دورہ کیا تھا کسی دوست نے کہا تھا وہاں کی حالت خراب ہے لیکن کیمرے کی آنکھ کے سامنے سب ہے، میئر کراچی نے کہا کہ میں کورنگی آتا رہتا ہوں پچھلے اتوار کو بھی آیا تھا، آنے والے وقتوں میں ایک ایک کارکن آپ کا ساتھ دے گا، انہو ں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کورنگی میں مزید تفریحی سہولیات مہیا کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام علاقوں میں بھی بلا امتیاز تفریح کے مواقع میسر کئے جائیں گے، کورنگی پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، کورنگی کے مکینوں سے بلاول بھٹو زرداری محبت رکھتے ہیں، ضلع کورنگی میں مزید پارکس کھیل کے میدان اور اوپن ا سپیسز مہیا کریں گے،، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی کو سفاری پارک منتقل کردینگے.