گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات

کراچی (آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، صوبہ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نگراں وزیر اعظم سے درخواست کی کہ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی مسائل کا بروقت حل چاہتے ہیں.