عوام انتخابات میں بلاجواز تاخیر کو قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام انتخابات میں بلاجواز تاخیر کو قبول نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی آئین کے مطابق بروقت، صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کی حامی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو پیغام میں کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام انتخابات میں بلاجواز تاخیر کو قبول نہیں کریں گے، پی پی آئین کیمطابق بروقت، صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کی حامی ہے۔بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو متعلقہ حلقوں میں جاکرالیکشن کی تیاری کی ہدایت کی اور پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی پیغام میں کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی بھرپور خدمت کریں، ہمیں عوام کے درمیان رہ کر ان کا دل جیتنا ہے۔