عارف علوی کا بیان ان کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں صدر عارف علوی کی وضاحت پر کہا کہ ان کی صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر ہی سوالیہ نشان ہے،کیا وہ یہ کہنا چاہتے کہ ان کی ناک کے نیچے بلز پر کوئی اور دستخط کرتا ہے؟ اگر ایسا ہی ہے تو صدر کو اس عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا عملہ آپ کی کہنے میں نہیں تو آپ صدارتی منصب چھوڑ دیں، تحریک انصاف کی حکومت میں وہ صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کے طور پر چلاتے رہے، کیا اس وقت بھی آرڈیننسز پر کوئی اور دستخط کر کے واپس کرتا تھا؟ صدر عارف علوی اپنے وضاحتی بیان کے بعد صدارت کے آئینی عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔