اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیراعظم کے انتخاب کے بعد25رکنی نگران وفاقی کابینہ کا اعلان بھی کردیاگیا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی شرکت کی۔نگراں وفاقی کابینہ میں 19 وفاقی وزراء اور6 معاونین خصوصی شامل ہیں۔وفاقی کابینہ کے اراکین کے محکموں کا باضابط اعلان کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ، مرتضی سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے۔سرفراز بگٹی کے پاس داخلہ، سمندر پار پاکستانی اور انسداد منشیات کی وزارتیں ہوں گی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر ہوں گے۔احمد عرفان اسلم قانون و انصاف، قدرتی وسائل موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے وزیر ہوں گے۔محمد علی توانائی، پاور اور پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔شمشاد اختر کے پاس خزانہ، محصولات، اقتصادی امور، شماریات اور نجکاری کے قلمدان ہوں گے ۔گوہر اعجاز تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت اور پیداوار کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ڈاکٹر عمر سیف کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے قلمدان ہوں گے جبکہ سمیع سعید منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر ہوں گے۔جمال شاہ کے پاس قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان ہوگا۔مدد علی سندھی وفاقی تعلیم، قومی ہم آہنگی اور امور نوجوانان کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ڈاکٹر ندیم جان قومی صحت کے وفاقی وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔خلیل جارج انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ کے وفاقی وزیر،انیک احمد کے پاس مذہبی امور، بین المذاہب ہم آہنگی کے قلمدان ہوں گے۔شاہد اشرف تارڑ وفاقی وزیر مواصلات، ریلوے، پوسٹل سروسز بندرگاہیں اور بحری امور کے وزیر ہوں گے۔ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر برائے ہوا بازی ہوں گے۔احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔وقار مسعود خان کو مشیر برائے خزانہ مقرر کر دیا گیا۔ایر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین اور احد چیمہ کا عہدہ وفاقی وزیر جبکہ وقار مسعود کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ نگران کابینہ میں چھ معاونین خصوصی بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مشال حسین ملک معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ ہوں گی۔جواد سہراب ملک معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ہوں گے ۔وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار راؤ بحری امور کے معاون خصوصی۔وسیع شاہ معاون خصوصی برائے سیاحت۔ڈاکٹر جہانزیب خان معاون خصوصی برائے ایس آئی ایف سی جبکہ سیدہ عارفہ زہرا معاون خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی ہوں گی۔
Load/Hide Comments



