15 سالوں میں محکمہ تعلیم پر اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن) سابق اپوزیشن لیڈر سندھ و پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ15 سالوں میں محکمہ تعلیم پر اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں، اربوں کا بجٹ ہونے کے باوجود ساٹھ لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سرکاری اسکولوں میں نصابی کتابوں کی قلت کی وجہ سے تعلیم متاثر ہورہی ہے، پورے پاکستان میں سندھ واحد صوبا ہے جہاں سرکاری سطح پر تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، ہزاروں سرکاری اسکول اوطاقوں اور مویشی کے باڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں پیپلزپارٹی نے 15 سالوں میں سندھ کی تعلیم کو تباہ کر دیا ہے سرکاری اسکولوں کے بچے سراپا احتجاج ہیں انہیں کتابیں نہیں دی جارہی ہیں بچوں کو مفت تعلیم دلوانا ریاست کی زمہ داری ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی خاتمہ ہوجائے گا.