اسلام آباد(آن لائن) عام انتخابات 90روز میں ممکن نہیں،الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے،حلقہبندیوں کا آغاز آج 17اگست سے ہوگا جبکہ حتمی فہرست 14دسمبر کو جاری ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق الیکشن کمیشن نے حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے سرکاری اشاعت شدہ نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق آج 17اگست بروز جمعہ سے پورے ملک کے انتظامی یونٹس کی با?نڈریز کو منجمد کردیا جائے گا21اگست کو چاروں صوبوں اور وفاقی دارلحکومت کی حلقہ بندی کمیٹیوں کا مشاورتی اجلاس ہوگا22اگست سے 31اگست تک صوبائی حکومتوں سے اضلاع اور تحصیل کے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جبکہ ادارہ شماریات سے مردم شماری کا ڈیٹا طلب کیا جائے گا1ستمبر سے 4ستمبر تک حلقہ بندی کرنے والی کمیٹیوں کی ٹریننگ ہوگی 5ستمبر سے 7ستمبر تک حلقہ بندی کمٹیوں کو ضلعی سطح پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد فراہم کی جائے گی8ستمبر سے 7اکتوبر تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی 10اکتوبر سے 8نومبر تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش کئے جائیں گے ان اعتراضات پر 11نومبر سے 9دسمبر تک فیصلے سنائے جائیں گے اور 14دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



