16 ماہ میں تاریخ کا کٹھن ترین سفر طے کیا،فخر ہے سیاست کا نہیں، صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا،شہباز شریف

لاہور(آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ 16 ماہ میں تاریخ کا کٹھن ترین سفر طے کیا،فخر ہے سیاست کا نہیں، صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی راہنماؤں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور ملک کو معاشی استحکام دینے کے لئے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم خدمات کو سراہا۔شہباز شریف نے کہاکہ 16 ماہ میں تاریخ کا کٹھن ترین سفر طے کیا،فخر ہے کہ سیاست کا نہیں، صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا،عوام کو معاشی مسائل سے نجات اور ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل پر پہنچائیں گے۔سابق وزیر اعظم نے ملک، عوام اور پارٹی کے لئے خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد کی خدمات کو سراہا #/s