اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو متاثر کر رہی ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام اباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان بار رہا واضح کر چکا ہے کہ ہم افغانستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سائرس سجاد قاضی نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسد مجید خان کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے عوام مسیحی برادری سے ہونے والے سلوک اور دکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتازہ بلوچ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں موجودہ حالات پر اقوام عالم کو بھی ہم کشمیریوں کی اواز پہنچاتے رہیں گے،عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔بھارت میں ہونے والے عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔بھارت ایسا ماحول فراہم کرے بھارت ایسا ماحول فراہم کرے کہ جہاں کھلاڑی اپنی جان کے خوف کے بغیر کھیل میں حصہ لے سکیں۔ گوادر میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز پر حملے سے متعلق ترجمان دفن خارجہ کا کہنا تھا کہ گوادر حملے میں خوش قسمتی سے تمام چینی انجینیئرز محفوظ رہے۔سیکیورٹی فورسز نے گوادر حملے میں ملوث تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔پاکستان تمام چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کا امن پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔ایک اور سوال پر ترجمان نے کہا کہ مبینہ دستاویز لیک پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے روسی حکومت کی جانب سیپاکستان کا یوم ازادی منانے جانے کا خیر مقدم کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کا بھی خیر مقدم کیا۔
Load/Hide Comments



