شہباز گل نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو رہا کرنے والے جج سے معافی مانگ لی

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو رہا کرنے والے جج بابر ستار سے معافی مانگ لی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بابر ستار صاحب آپ پر ماضی میں جب آپ جج نہیں تھے، ٹوئٹر پر فکری اور سیاسی فرق پر تنقید کی۔آج میں آپ سے اس کی معذرت طلب کرتا ہوں۔ آپ نے آج مظلوموں کے لیے کھڑے ہو کر دل جیت لیا۔ جسٹس اطہر من االلہ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ انسانی حقوق کے لئے بانچھ ہو گئی تھی- شہباز گل نے مزید کہا کہ آپ کا شکریہ۔