دھشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منگل کو صدر جمیعتِ علماء ِ اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچے۔گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ دھشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ملک میں دھشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں جانبحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔