دل کی تسلی کیلئے ان جماعتوں کو 15 فروری کی الیکشن کی تاریخ بتائی گئی،رہنماء جی ڈی اے سائرہ بانو

اسلام آباد(آن لائن)جی ڈی اے کی سینئر رہنما سائرہ بانو نے کہا کہ دل کی تسلی کیلئے ان جماعتوں کو 15 فروری کی الیکشن کی تاریخ بتائی گئی۔راجہ ریاض نے 15فروری کی تاریخ ایسے بتائی ہے جیسے کوئی مبارک دن ہے۔بلاول تو شکوہ بھی کر چکے ہیں کہ ایسی سیاست نہ کریں کہ آگے مشکلات ہوں۔سچی باتیں نہ کیا کریں ورنہ زبان کھینچ لی جائے گی۔ سائرہ بانو نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اب مجھے نہیں معلوم فروری میں ان ستاروں کی کیا چال ہو گی۔ یہ جماعتیں اس پوزیشن میں ہی نہیں کہ سر اٹھا کر بات کر سکیں۔14جماعتوں کا اتحاد تھا پھر بھی یہ لوگ ملک نہیں سنبھال سکے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا ہی مسئلہ ہے کچھ کچے کے ہیں کچھ پکے ہیں،سچی باتیں نہ کیا کریں ورنہ زبان کھینچ لی جائے گی۔صحافت اور جمہوریت کا مستقبل دو یتیم بھائیوں جیسا ہے۔