دعا ہے ہم بھی پاکستان جائیں، نواز شریف

لندن(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔لندن میں نجی ٹی وی سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسے نئی حکومت کو آپ دیکھتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے.