انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں کسی قسم کی تا خیر نہ کی جائے، فیصل کریم کنڈی

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا یہ واضح موقف ہے کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے،الیکشن کا شیڈول فوری طور پر دیا جائے۔ ملک بھر میں آئین کے مطاق عام انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور الیکشن کا شیڈول فوری طور پر دیا جائے۔پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول دینے سے پہلے افسران کے تبادلے سمجھ سے بالاتر ہیں، حلقہ بندیوں کا فیصلہ ہوا نہیں ہے پہلے سے الیکشن کمیشن احکامات دے رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کو بھی شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کوئی اس کے نتائج پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کے لیے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں.