راولپنڈی ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا،جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی کے آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا۔ نیب نے پرویز الٰہی کو جیل سے رہائی کے فوری بعد پھر حراست میں لے لیا،نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری ڈال دی۔نیب لاہور کی ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لیکر سیشن کورٹ روالپنڈی پہنچ گئی،صدر پی ٹی آئی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب کی پراسکیوشن ٹیم راہداری ریمانڈ پر دلائل دے گی،راہدری ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو لاہور منتقل کیا جائے گا۔نیب نے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا،جبکہ پرویز الٰہی اور انکے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں۔نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے.
Load/Hide Comments



