اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز کر دی ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وفاقی کابینہ میں شامل متوقع ارکان کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ نگران کابینہ کیلئے بڑی وزارتوں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کے قلمدان سونپنے کیلئے مشاورت بھی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی،قاری صداقت علی، احمد چیمہ، مشتاق سکھیرا، محمد علی درانی،جلیل عباس جیلانی، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر،حفیظ شیخ، گوہر اعجاز، ڈاکٹر شعیب سڈل، احسن بھون اور سرفراز بگٹی،ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف،محسن جگنو، عائشہ رضا فاروق کے نام بھی نگران کابینہ کے لئے زیرغور ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے،بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا اور ستارہ ایاز کے نام بھی زیر غور ہیں،پہلے مرحلے میں دس سے بارہ وزراء حلف اٹھائیں گے،وزیراعظم کے مختلف شعبوں کے ماہرین اور نامور شخصیات سے رابطے جاری ہیں،ذرائع کے مطابق سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ، ڈاکٹرشعیب سڈل وزیر داخلہ، احسن بھون کو وزیر قانون، ڈاکٹرحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ اور گوہراعجاز کو وزیر صنعت کے قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا،میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے،عوام کو مشکلات ہوں اور نہ ہی اخراجات زیادہ ہوں۔
Load/Hide Comments



