اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی نشست سے استعفی منظورکر لیا گیا۔سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بننے کے بعد اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اپنے اصولی موقف کی وجہ سے وہ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوئے۔؎استعفی منظوری کے بعد ان کی نشست آج 14 اگست سے خالی قرار دے دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



