جماعت اسلامی عام انتخابات میں کراچی سے کلین سویپ کرے گی ٗحافظ نعیم الرحمن

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں کراچی سے کلین سویپ کرے گی،جماعتاسلامی اہل کراچی کی امیدوں کا مرکزبن چکی ہے۔کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ دے کر سب سے بڑی جماعت بنایا، کارکنان حق دو کراچی تحریک کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں اور گھر گھر جاکر عوامی رابطے شروع کریں،کراچی میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئرمینز اور 87یوسی چیئرمینز ہیں،ہمیں امید ہے کہ اہل کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرح قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی ہی جیتے گی، پاکستان کو کرپٹ اشرافیہ،بیورکریسی اور نااہل سیاست دانوں نے تباہ و برباد کردیا، عوام کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے تجدید عہد کریں اورآنے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو بڑی تعداد میں کامیاب کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے تحت الرازی چوک لانڈھی میں عظیم الشان ”جشن آزادی فیسٹول“سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.