انوار کاکڑ ایک قابل انسان بھی ہیں،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی(آن لائن) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اب تک کی کیئر ٹیکر گورنمنٹ کے نام دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک ٹھیک سمت جارہا ہے،انوار کاکڑ ایک قابل انسان بھی ہیں اور تمام حلقوں میں قابل قبول بھی،ان کی تعیناتی سے PMLn اور PPP کی صفوں میں خاموشی چھا گئی ہے،اِسی طرح جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی سندھ کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے،خبر یہ ہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ فائنانس منسٹر کی دوڑ میں شامل نہیں بلکہ اب سلطان الانا فائنانس منسٹر ہونگے، یہ بھی ایک زبردست چوائس ہے،عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سلطان صاحب کی بزنس حلقوں میں بہت عزت ہے اور ان کو ایک ایماندار اور قابل شخص تصور کیا جاتا ہے،ان سب ناموں کو جس نے بھی پسند یا منظور کیا ہے اْن کو داد دینی پڑے گی، ظاہر ہے کے یہ نام تو خود PDM کے لئے بھی سرپرائز تھے۔