وزیراعظم شہباز شریف سے مصدق ملک کی ملاقات

لاہور(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔مزید براں ملاقات میں ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے د یگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔